ایسا انوکھا مگ جو آپ کی چائے یا کافی کو کبھی ٹھنڈا نہیں ہونے دے گا

Published on December 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

\"1\"

نیویارک…اگر آپ اپنی چائے یا کافی کے ٹھنڈا ہونے سے پریشان ہیں تو اب فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب ایسا جدید مگ ایجاد کر لیا گیا ہے جو آپ کو اس پریشانی سے ہمیشہ کے لئے نجات دلا دے گا۔جی ہاں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈین نامی شخص کا تخلیق کردہ یہ انوکھا مگ کسی بھی قسم کے مشروب کو تین گھنٹے تک معتدل ٹمپریچر پر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹمپرفیکٹ نامی اس مگ کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ یہ مشروب کو حد سے زیادہ گرم بھی نہیں ہونے دے گاجسے جولائی 2014 میں بیس ڈالر کے عوض مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog