فی تولہ سونا مزید 550 روپے مہنگا

Published on January 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 472 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1583امریکی ڈالر ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 91550 روپے ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme