پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published on September 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments


فیصل آباد(یو این پی) پنجاب بھر میں میں 18ستمبر سے 22 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا ،فیصل آباد میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جائیں گے اس سلسلہ میں فیصل آباد ضلع میں تمام تر ضروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے اور گزشتہ راؤنڈز کی رپورٹس کو مدنظر رکھ کر مہم کی کامیابی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کریں۔ یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں آفتاب احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر آصف، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کے مائیکرو پلان کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک کرا دیا جائے تاکہ مہم کے سو فیصد اہداف کا حصول یقینی ہو۔ انہوں نے مہم کے دوران ٹرانزٹ پوائنٹس پر خدمات انجام دینے والے محکمہ تعلیم کے سکاؤٹس کی جدید خطوط پر تربیت کرانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے کوئی بس /ویگن پولیو ٹیموں کی کلیرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے پولیو مہم کے بارے میں مساجد میں اعلانات، عوامی مقامات پر بینرز آویزاں کرنے اور والدین کی آگہی کے لئے تشہیر کے تمام تر ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈی ایچ او نے مہم کے ضروری انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک جاری رہنے والے مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے محکمہ صحت کی 3041 ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہوں گی۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题