وارثین انبیاء کرام ؑ کے ماننے والوں پر جھوٹے فتوے لگانیوالے درس عبرت بن جائیں گے لاثانی سرکار 

Published on July 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی لاثانی سیکرٹریٹ پر’’شان خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ کنونشن ‘‘بسلسلہ 28ویں سالانہ محفل ذکرونعت وسماع 2018ء کاانعقاد ہوا۔کنونشن میں تمام مکاتب فکرکے علماء مشائخ عظام نے شرکت کرکے تاجدارختم نبوت ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی،کنونشن کاآغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا،تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ اطہر مسعودنقشبندی نے حاصل کی۔وجہ تخلیق کائنات حضور پرنور ﷺ کی بارگاہ اقدس میں صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی ،محمد اکمل ،صاحبزادہ محی الدین سرکار،منیب احمد اوراطہر مسعودنے گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔مشائخ عظام وعلماء کرام نے سیدالانبیاء خاتم النبین حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی سیرت طیبہ اوراسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نورمصطفی ﷺ کی پیدائش سے لیکر ولادت مصطفی ﷺ تک اورولادت مبارکہ سے آج تک اللہ تعالیٰ اپنے حبیب اعظم خاتم النبین ﷺ کی شان اقدس کو ہر روز اورہر لمحہ پہلے سے زیادہ نئی شان وشوکت سے ظاہر فرمارہاہے اورقیامت تک ظاہر فرماتارہیگا۔ہمارا یہ ایمان اورعقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک ہے اورامام الانبیاء حضور ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ﷺ ہیں، حضور ﷺ خاتم النبین ﷺ ہیں،آپﷺ کے بعد سے لیکر آج تک اورتاقیامت جو بھی دعویٰ نبوت کریگاوہ نہ صرف دجال ہے ،جھوٹاہے،کافرہے،زندیق ہے،مرتداوربے ایمان ہے۔وہ کافر توہوسکتاہے مومن نہیں ہوسکتا۔ تاجدار کائنات ﷺکی شان اقدس یہ ہے کہ جوبھی میرے آقا ﷺ کی زیارت کرتاوہ مسلمان ہوجاتا۔ آپﷺ اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ برگزیدہ رسول ﷺ ہیں۔سیدا لانبیاء حضورنبی کریم ﷺ آج بھی اپنے غلاموں پر جب چاہیں،جیساچاہیں،جتنا چاہیں اورجس طرح چاہیں کرم فرماتے ہیں ،فرمارہے ہیں اورتاقیامت فرماتے رہیں گے ۔علماء اورمشائخ نے کہاکہ رب کعبہ کی قسم !ہم نے آستانہ عالیہ لاثانیہ پر کوئی غیر شرعی کام نہیں دیکھا۔ اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں(انبیاء کرام ؑ ،صدیقین ،شہدا اورصالحین )کی سنگت دنیا کی بہترین سنگت ہے،لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اللہ ورسولﷺکاعشق ومحبت پیداکرنیوالی ہستی پر بہتان بازی کرنیوالے اپنے انجام کوسامنے رکھیں۔ کنونشن میں پنجاب کے مختلف شہروں سے علماء ومشائخ سمیت ہزاروں کمیونٹی ورکرز نے شرکت کرکے فیوض وبرکات حاصل کئے ۔شرکائے کنونشن کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ،اختتام پرملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog