پاک افغان فلیگ میٹنگ: طور خم گیٹ کھول دیا گیا، آمد و رفت بحال

Published on September 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments


طور خم: (یو این پی) پاک افغان بارڈر طور خم کے گیٹ کو گزشتہ روز بم حملے کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ گیٹ بند ہونے سے افغان ٹرانزٹ، نیٹو سپلائی اور پیدل آمد و رفت معطل ہو گئی تھی تاہم، آج اس حوالے سے پاک افعان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز طور خم گیٹ پر 2 دستی بم پھینکے گئے تھے جس میں 8 سکیورٹی اہلکار زحمی ہو گئے تھے جبکہ 6 افعان باشندے بھی زحمی ہوئے تھے۔ پاکستانی حکام نے دستی بم حملوں میں ملوث ملزم حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme