رمضان بازاروں سے عوام کے لیے کنٹرول ریٹس پر خریداری ممکن بنا دی گئی ہے، طاہر اقبال چودھری

Published on July 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

veh
ٍ وہاڑی( یو این پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں سے عوام کے لیے کنٹرول ریٹس پر خریداری ممکن بنا دی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ معیار کی بہتری اور اشیائے خوردونوش کی وافردستیابی کو یقینی بنا رہی ہے رمضان بازاروں میں چینی وافر دستیاب ہے جو حکومت پنجاب کا عوام کے لیے بہترین تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او جواد اکرم ، ایم پی ایز میاں ثاقب خورشید، ارشاد ارائیں کے ہمراہ رمضان بازاروہاڑی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پراے ڈی سی رافد احمد ملہی ،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید،مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشادحسین بھٹی بھی موجود تھے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے چینی کے سٹال پر چینی کی فروخت کا جائزہ لیا اورصارفین سے چینی کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے کہا کہ بعض مخالفین سستی شہرت کے لیے چینی نہ ملنے کا واویلا کر رہے ہیں حالانکہ پنجاب حکومت نے ہر ضلع کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی کا کوٹہ فراہم کیا ہے جو رمضان بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے سٹالوں پر وافر مقدارمیں دستیاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھی یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو سستی خریداری کی سہولت فراہم کی ہے اور عوام حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے رمضان بازار کے انتظامات ،صفائی ،اور اشیاء کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes