سونا فی تولہ کتنا سستا ہو گیا، خریداروں کی موجیں لگ گئیں

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

کراچی (یواین پی) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںبدھ کوسونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیاتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میںفی اونس سونے کی 1312 ڈالرسے بڑھ کر1314ڈالرہوگئی ۔بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ قیمت250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 56500 روپے سے گھٹ کر56250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 48428 روپے سے گھٹ کر48214روپے ہوگئی۔بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت 830روپے پرمستحکم رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes