پاکستان میں چمڑے کی انڈسٹری بھی بحران کا شکار

Published on September 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,040)      No Comments

 فیصل آباد: (یواین پی)  پاکستان میں چمڑے کی انڈسٹری بھی بحران کا شکار ، عیدالاضحی کے موقع پر جمع ہونے والی کھالیں انتہائی کم ریٹ پر خریدی گئیں۔ گائے کی کھال 1500 سے 2000 تک بکرے کی کھال 150 سے 200 تک جبکہ اونٹ، چھترے کی 100 تک خریدی گئی۔ آن لائن کے ایک سروے کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں لاکھوں کی تعداد میں گائے، بکرے، اونٹ، اور چھترے کی قربانی دی گئی اور ان کی کھالوں سے 6 ارب روپے سے زائد کا کاروبار متوقع ہے، کھالوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں چمڑے کی انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔ پہلے یہ گائے کی کھال 6000 روپے بکرے کھال 800 سے ایک ہزار روپے میں خریدی جاتی تھی۔ حکومت اس کاروبار پر توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے چمڑے کاروبار کرنے والے پریشان ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog