بانہال میں بھارتی پیراملٹری فورسز کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ، افسر سمیت دو اہلکار ہلاک

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

سری نگر(یو این پی) نامعلوم مسلح افراد نے نوگا م بانہال میں پیٹرول پمپ کے قریب بھارتی پیراملٹری فورسز کیمپ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ کیمپ میں موجود اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے فوری طور پوزیشن سنبھال کر جوابی کاروائی شروع کی ۔آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی گئی فائرنگ سے فوجی افسر جس کا نا م رام پر ویشور بتایا گیا چل بسا جبکہ کئی زخمی ہوگئے ایک زخمی بعد میں دم توڑ بیٹھا۔ ترال میں جمعرات کو نامعلوم افراد نے بس اسٹینڈ ترال پر ایک دستی بم پھینکا، بم کے پھٹنے سے دو عام شہری زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے پبلک ورکس وزیر نعیم اختر ایک منصوبے کے افتتاح کے لیے اس علاقے میں آئے ان کی آمد پر دستی بم پھنکا گیا۔ بم حملے کے وقت نعیم اختر وہاں موجود نہیں تھے ۔ بھارتی فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔ ادھر مژھل سیکٹر میں بھارتی فوجی آپریشن جاری ہے اور وسیع علاقے میں فوجی اہلکار تلاشی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اننت ناگ میں پولیس نے عسکریت مخالف کارروائی کے دوران ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس نے گرفتار کی شناخت عادل احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ جبلی پورہ بجبہاڑہ کے نام سے کی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں بھارتی فورسز نے شنگلی پورہ نامی گاوں میں تلاشی کے دوران کئی ایک بستیوں میں رہائشی مکانات کی تلاشی لی ۔فوج ، ایس او جی اورپولیس کی اس مشترکہ تلاشی کارروائی میں شنگلی پورہ کے آہنگر محلہ، چھانہ محلہ، کھو کھر محلہ اور ڈارن پورہ نامی بستیوں کو فوج نے محاصرے میں لیا اورکئی رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔ ۔اس دوران بڈگام میں پولیس نے اومپورہ میں جموں و کشمیر بینک کے پاس ایک دستی برآمد کرتے ہوئے ممکنہ حادثے کو ٹال دیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق کیرن سیکٹر کپوارہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ3اہلکار زخمی ہوئے ۔ فوجی اسپتال میں دورانِ علاج ایک اہلکار راجیش ختری زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک نیا جیل بنا دیا ہے جہاں بھارتی مخالف مظاہرے کرنے والوں کو رکھا جائے گا ڈی جی جیل خاکہ جات ایس کے مشرا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دوسرے جیلوں سے بھی نوجوانوں کو اس جیل میں لایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes