پشاور کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائیگی: بلاول بھٹو

Published on October 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

کراچی (یو این پی) بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت این اے چار پشاور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ مشاورت میں ہمایوں خان، فیصل کریم کنڈی اور پارٹی امیدوار اسد گلزار شریک ہوئے۔ اس موقع پر پارٹی امیدوار اسد گلزار نے بلاول بھٹو کو حلقے کی صور تحال بارے بریفنگ دی۔بلاول بھٹو کا مشاورتی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پختون اور پیپلز پارٹی کا وفاداری کا رشتہ ہے اور رہے گا۔ پشاور کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا 26 اکتوبر کو پشاور سے پیپلز پارٹی کے مخالفین کا سورج غروب ہو جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخواہ کے جیا لوں کو ہدایت کی کہ وہ اسد گلزار خان کو کامیاب کرانے کے لئے پوری محنت کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy