پی ٹی آئی کی رکنیت سازی کی مہم 31مارچ تک جاری رہے گی : عمران خان

Published on February 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

444
اسلام آباد(یو این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکنیت سازی کی مہم اکتیس مارچ تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ڈی ایچ اے کراچی میں شوکت خانم کو زمین دینے کی منظوری دی۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں پارٹی کی رکنیت سازی کی مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم اکتیس مارچ تک جاری رہے گی جس کے بعد پارٹی چیئرمین کے عہدے سے لیکر یونین کونسل کی سطح پر الیکشن کرایا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے باقی سیاسی جماعتوں کو بھی راہ دکھائی ہے کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ڈٰ ی ایچ اے کراچی میں شوکت خانم کو زمین دینے کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ احتساب کمیشن میں جلد ترامیم کی جائینگی تاکہ احتساب کے عمل کو شفاف اور آزاد بنایا جاسکے۔ان کا کہنا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں نے آپس میں چارٹر آف مک مکا کیا ہے اور یہ نہیں چاہتے ہیں شفاف احتساب ہو تقریب کے آخر میں گاؤں والوں کی جانب سے ایک گائے کا تحفہ بھی  دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy