اپنے کام پر توجہ دیتی ہو ں یہ ہی میری کامیابی کار از ہے :ماہ نور

Published on September 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

اپنے کام پر توجہ دیتی ہو ں یہ ہی میری کامیابی کار از ہے :ماہ نور
کامیابیوں کے دور سے گزر رہی ہو ں یہ مقام میں نے اپنی پرفارمنس کی بدولت حاصل کیا ہے :خصوصی گفتگو
لاہور(یواین پی)فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی مایہ ناز اداکارہ ماہ نور نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفگتو کرتے ہوے کہا ہے کہ حسد اور جیلس پن چھوڑ کر محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے ہمارے پروڈیوسر ،ڈائریکٹر حضرات کاپی کرنا چھوڑ کر نیواور جاندار کہانیوں پر محنت کریں تو فلم ہو یا ڈرامہ وہ کامیاب ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہو ں یہ ہی میری کامیابی کار از ہے اور مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے ۔یو این پی سے باتیں کرتے ہوے ماہ نور نے مزید کہا اس وقت میں کامیابیوں کے دور سے گزر رہی ہو ں یہ مقام میں نے اپنی پرفارمنس کی بدولت حاصل کیا ہے اور کامیابیو ں کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے محنت اور لگن سے کا م کر رہی ہوں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes