ٹھٹھہ،قبضہ مافیا سرگرم،ہزاروں سال پرانہ کھونی تلاء کے نام سے پہچانے جانے والی جھیل پر بااثر افراد کا قبضہ

Published on September 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں قبضہ مافیا سرگرم، شہر کی ہزاروں سال پرانہ کھونی تلاء کے نام سے پہچانے جانے والی جھیل پر اباثر افراد کا قبضہ ، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر داخلی راستے میں پڑنے والی قدیمی کھونی تلاء کے نام سے مشہور جھیل جو ہزاروں سالوں سے قاےْم اس جھیل کو سیاسی پشت پنائ حاصل رکھنے والے چند افراد نے وہاں مٹی ڈلواکر غیر قانونی طور پر قبضا کرنا شروع کردیا ہے ، بااثر افراد نے میونسپل عملے کی مدد سے ٹھٹھہ شہر کا کچھرا جھیل میں پھینک کر قدیمی جھیل کو ختم کرکے وہاں تعمیراتی کام کرانے کی شروعات کردی ہیں ،اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے سول سوساےْٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوےْ اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کے بااثر قبضہ مافیا کے اوپر فوری کاروائ کی جاےْ اور قدیمی جھیل کو بچایا جاےْ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بغیر لائسنس پٹرول کی کھلے عام فروخت،کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں بغیر لائسنس پٹرول کی کھلے عام فروخت،کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی ، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں بغر لاےْسنس کے پیٹرول کی کھلے عام فروخت،راشن،اسپےْر پارٹس،کولڈکارنرز، ملک شاپ سمیت کئ دوسرے کاروباری مراکز پر پیٹرول فروخت ہورہا ہے، ٹھٹھہ ضلع کے نوائ گاوں جھنگشاہی،کیٹی بندر،بگھاڑموری ،103 موری، گھوڑاباری اور دیگر چھوٹے بڑے گاوں دیہاتوں میں پیٹرول پمپ کے مالکان کی سرپرستی میں بغیرلاےْسنس پیٹرول فروخت ہونے لگا،ٹھٹھہ شہر میں مختلف محلوں کی گلیوں میں چھوٹے چھوٹے دکانوں پر پیٹرول کی فروخت ہونے سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خطرہ رہنے لگا،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹھٹھہ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے مکمل خاموشی ایک سوالیہ نشان بننے لگاکے بڑے بڑے پیٹرول مالکان کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کا حصہ بھی تو اس کاروبار میں شامل نہیں ؟یاد رہے کے ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع میں گھٹکے،منشیات اور جوا کے اوپر شروع کیے گےْ کریک ڈاون کے باوجود گھٹکا،منشیات اور جوا ابھی تک کھلے عام چلنے لگا، اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کے پولیس کی جانب سے صرف چھوٹے چھوٹے دکانوں پر چھاپے مارکر انکو پریشان کیا جارہا ہے مگر ابھی تک کسی بھی فیکٹری مالکان کے اوپر کوئ بھی ایکشن نہیں اٹھایا جاسکا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کسی بھی آفیسر یا جوان کی کمپلین ملی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائ کی جائیگی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کے ایک حکم نامے کے مطابق تمام ایس ایچ او انچارج چوکی،ٹریفک,روڈ گشت پارٹی کو سختی سے حکم دیا ہے کہ ضلع میں آفیسر یا جوان ہو، دوران چیکنگ,روڈ گشت کے دوران عوام سے اچھے اور بھترین ڈسپلن سے چیکنگ کریں نرم لہجہ استمعال کریں کوئ بھی غلطلہجہ یا ان ڈسپلن طریقہ یا رویہ استعمال نہ کریں اگر کسی بھی آفیسر یا جوان کی کمپلین ملی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائ کی جائیگی ، جبکے دوسری جانب ایس ایس پی آفیس میں، ڈی آئ بی برانچ کے انچارج،ہیومین راےْٹس کے انچارج سمیت کئ ڈپارٹمنٹس کیانچارجز کی عوام سے بدتمیزی کے کئ واقعات ہوچکے ہیں مگر سیاسی پشت پنائ حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں آج بھی انہیں پوسٹوں پر رکھا گیا ہے، ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ کے ایسے فیصلے کوٹھٹھہ کی عوام نے سراہاتے ہوےْ کہا کے ایسے احکامات کو صرف تھانوں، چوکیوں،ٹریفک یا روڈ گشت پارٹیوں تک محدود نا رکھیں بلکے ایسے احکامات ایس ایس پی آفیس میں ڈی آئ بی، ہیومین راےْٹس اور دیگر ڈپارٹمنٹوں کو بھی پابند کیا جاےْ تاکے ضلع کی عوام کو ویریفکیشن یا موباےْل گم ہونے کی صورت میں ان افسران سے اپنی بے عزتی نہ کروانی پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نقلی زرعی بیج اورزرعی ادویات کو بھیچنے والوں کے خلاف سندھ حکومت فوری طور قانونی کاروائ کرے
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)وفاقی مملکتی براء نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور رسرچ سید ایاز علی شاھ شیرازی نے کہا ہے کے سندھ میں نقلی زرعی بیج اورزرعی ادویات کو بھیچنے والوں کے خلاف سندھ حکومت فوری طور قانونی کاروائ کرے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی قدم اٹھاےْ، انہوں نے متعلقہ کھاتے کے افسران سے ملاقات کرتے ہوےْ کہا کے نقلی زرعی بیج اورزرعی ادویات کے باعث سندھ میں زراعت تباہ ہورہی ہے ،آبادگار لاکھوں روپے کے قرضدار ہوچکے ہیں ،افسران سرکاری آفیسوں میں بیٹھنے کے بجاےْ فیلڈ میں جاےْں اور آبادگاروں کے مْسلے سنیں اور ان کے مساْیل حل کرواےْں سندھ حکومت عوامی مساْیل حل نا کرنے والے افسران کے اوپر سخت قدم اٹھاےْ، انہوں نے مزید کہا کے دنیا میں جدید طریقے سے زراعت ترقی کررہی ہے اور ہم دن بدن پیچھے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت کیلے اور گھنے کے اوپر جدید رسرچ کررہی ہے اور انکے اچھے نتاےْج نکلنے کی امید بھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes