سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت سے نظام بدنام ہوا : رضا ربانی

Published on November 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

444
اسلام آباد (یو این پی) سینیٹ انتخابات میں کرپشن اور پیسے کے بے دریغ استعمال پر سینیٹ کی فل ہاوس کمیٹی سرجوڑ کر بیٹھ گئی۔ چیئرمین رضا ربانی کہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں پیسوں کا استعمال نہ روکا گیا تو پارلیمنٹ بے توقیر اور سینیٹ صرف امیروں کا کلب بن کر رہ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی فل ہاوس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ رضا ربانی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت سے نظام بدنام ہوا۔ اس میں ہر صورت اصلاحات لانا ہونگی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا خفیہ رائے شماری کو اوپن کیا جائے اور اس پر ماہرین کی رائے لی جائے۔سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی ملک میں متناسب نمائندگی کا نظام لانا ہوگا جس میں لوگ امیدواروں کی بجائے صرف سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیں۔ سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 1970ءکے بعد ہونےو الے تمام انتخابات غیرشفاف تھے۔ انتخابات میں پیسوں کا اثرو رسوخ روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes