پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments


پشاور(یوا ین پی) پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے خزانہ کے علاقے میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں سمیت 5 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد دستی بم اور پستول برآمد۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے خزانہ کے علاقے سے 2 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا، سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ دہشتگرد محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزموں کے قبضے سے موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ایک اور کارروائی میں 5 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes