معاشرتی اصلاح کے لیے ہمیں اپنے نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا ڈی سی وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

وہاڑی( یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہاہے کہ معاشرتی اصلاح کے لیے ہمیں اپنے نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال پسندی کا مذہب ہے شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اساتذہ کرام طلبا کی تعلیم و تربیت میں اسلامی اقدار و تعلیمات کو ترجیح دیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول سلو لرنر اور فور کیٹیگری میں منعقدہ محافل میلاد النبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ایس این اے شیخ خرم سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام انبیاء کے وارث ہیں اور متعلم پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اپنی ذات کو طلبا کے لیے نمونہ بنائے انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت دنیاوی منفعت کے ساتھ ساتھ بہت بڑی عبادت بھی ہے اساتذہ ان بچوں کو معاشرے کے لیے کارآمد بنا کر دنیا و آخرت کی سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں تقریب سے سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خصوصی تعلیم کے اداروں کو سہولیات دی ہیں اساتذہ کا پے پیکج بھی بہتر ہے اساتذہ بچوں کو مذہبی اقدار سے بھی روشناس کرائیں اس موقع پر طلبا و طالبات نے خوبصورت آوازوں میں حضرت محمدﷺ کے حضور ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题