دوکاروںمیں خوفناک تصادم،دوخواتین سمیت دو افراد زخمی

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

کاریں تباہ،سوار افراد معجزاتی طور پر کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے
نوشہروفیروز (یواین پی)مورو قومی شاہراہ تاج پیٹرول پمپ و ہوٹل کے قریب اچانک موٹر سائیکل سوار تیز رفتار کار کے سامنے آگیا جس کو بچاتے ہوئے کار ڈرائیور نے فوراً بریک لگائی جس کی وجہ سے پیچھے آنے والی تیز رفتار کار زور دار دھماکے سے کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں کاروں میں سوار عقیل احمد آرائیں ایم صالح خلیل احمد آرائیں مسمات نازیہ اور مسمات سونیا زخمی ہوگئے تاہم موٹرسائیکل سوار جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا کاروں کی زوردار ٹکر سے دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم دونوں کاروں میں سوار افراد معجزاتی طور پر کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس ڈسٹرکٹ فورا جائے حادثہ پہنچ گئی جہنوں نے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد دی اور بتایا کہ تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں جنہیں طبی امداد دیکر رخصت کردیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog