وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نئے سعودی سفیر سے ملاقات

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments


اسلام آباد:(یو این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر نواف المالکئی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نئے سعودی سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ توانائی اور زرعی شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک عالمی اور علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ اسی موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان اور سعودی عوام کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجوایا۔ جبکہ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو پاکستان میں توانائی اور زرعی میدان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes