بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments


نیودلی(یو این پی)ریاست تلنگانا میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا کے علاقے کیسرا میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے حیدر آباد دکن کے حکیم پیٹ ٹریننگ اکیڈمی سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل کیسرا تھی، طیارے میں پائلٹ سمیت 3 افراد سوار تھے۔ دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں سوار تینوں افراد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes