میاں نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو کر آئین اور قانون کی پاسداری کر رہے ہیں عبد الحمید خان ایڈووکیٹ 

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبد الحمید خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو کر آئین اور قانون کی پاسداری کر رہے ہیں،نوازشریف کواقتدارسے الگ کرنے والوں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں، ملکی ترقی، خوشحالی سمیت عوام کی خدمت کی بدولت عوام آج بھی مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن ہی وہ واحدجماعت ہے جوملک کودرپیش دہشت گردی اوردیگرمسائل سے نجات دلا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں عبا س جٹ، آصف رشید،اللہ دتہ اے ڈی اور ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالحمید خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا موجودہ دور کامیاب رہا ،لوڈ شیڈنگ کم اور معیشت مضبوط ہوئی ہے ،گزشتہ حکومتیں کوئی بھی قابل ذکر اور دیرپا منصوبہ سامنے نہیں لا سکیں، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے لوگوں کو بے گھر کر دیا، خیبر پختونخوا میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے اپنی ناکامی کا خود اعتراف کر لیا ہے۔تبدیلی کے دعویداروں نے اگر حقیقی تبدیلی کو دیکھنا ہے تو پنجاب میں آ کر دیکھیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme