Daraz موبائل ویک کی دھوم مچ گئی، شانداربچت کا سنہری موقع

Published on June 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments


کراچی(یو این پی ) گزشتہ سال جب Daraz موبائل ویک کی پیشکش متعارف کروائی گئی تو ہر طرف اس کی دھوم مچ گئی اور اس سال پھر یہ پیشکش موبائل صارفین کے دل جیتنے کیلئے آن پہنچی ہے اورDaraz.pk کا رواں سال کا موبائل ویک کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
Darazکے ایم ڈی زین سہروردی کا کہنا ہے کہ ’’Darazموبائل ویک پریمیم موبائل فونز  ہر کسی کی دسترس میں لانے جا رہا ہے۔ اس ویک میں موبائل فونز پر اتنا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا کہ مہنگے سمارٹ فون ماڈلز بھی ہر ایک کی پہنچ میں ہوں گے۔ ہمارے پاس ایک ’موبائل سب کے لیے‘ ہے۔‘‘
کل سے شروع ہونے والے موبائل ویک میں ملک کے بہترین موبائل فون برانڈز پر 75 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر موبائل فون سستی ترین قیمتوں پر پیش کئے جائیں گے جبکہ سام سنگ، ایپل، کیو موبائل، ہواوے، انفینکس اور ایلے فون جیسے مقبول برانڈز کی جانب سے خاص طور پر فون لانچ کئے جائیں گے اور فلیش سیلز کا انعقاد بھی ہو گا۔اس بار موبائل ویک میں کیو موبائل اپنا نیا ماڈل سی ایس 1متعارف کروانے جا رہی ہے۔اس کی قیمت موبائل ویک کے دوران ہی بتائی جائے گی لیکن یہ اتنی کم ہو گی کہ ہر کوئی اسے خریدنا چاہے گا۔
کیو موبائل کے ڈائریکٹر ذیشان یوسف Darazکے ساتھ اس پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’کیو موبائل اور Darazنے اپنی انگلیاں لوگوں کی نبض پر جمائی ہوئی ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور اس بار ہم مل کر جادوئی پیشکش لا رہے ہیں۔Darazموبائل ویک موبائل فونز کی فروخت کا سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے ، لہٰذا اپنا نیا بہترین ماڈل سی ایس 1لانچ کرنے کے لیے اس سے بہتر اور کوئی موقع نہیں ہو سکتا۔
پاکستانی موبائل فون مارکیٹ میں آنے والی نئی کمپنیاں بھی اس ایونٹ کا انتظار کر رہی ہیں۔ایلیفون کمیونیکیشن کے مارکیٹنگ منیجر شینن ینگ نے Darazکے ساتھ شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایلیفون نے Darazکی معاونت سے پاکستانی مارکیٹ میں کامیابی کے ساتھ قدم رکھا۔ کل سے شروع ہونے والے موبائل ویک سے ہمیں بہت توقعات وابستہ ہیں اور اسے ہم اپنے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرنے کا موقع سمجھ رہے ہیں۔ہم اس موبائل ویک پر اپنا بہترین ماڈل ایلیفون سی 1میکس متعارف کروانے جا رہے ہیں۔
اس موبائل ویک پر صارفین کو نہ صرف موبائل برانڈز کی جانب سے زبردست ڈسکاؤنٹ دستیاب ہوں گے بلکہ وہ ایزی پیسہ، یو بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور کینوجیسے پیمنٹ پارٹنرز کی جانب سے دئیے جانے والے اضافی 20فیصد ڈسکاؤنٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ایزی پیسہ کے ڈائریکٹر سٹریٹجی اینڈ پے منٹس عمر معین ملک کا کہنا تھا کہ ’’ہم Darazکے ساتھ موبائل ویک کی مہم میں شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ پاکستان میں سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کے ساتھ ایزی پیسہ نے اپنے صارفین اور اپنے شراکت دار ای کامرس مرچنٹس کو رقم کی منتقلی کا محفوظ اور تیزترین ذریعہ فراہم کرنے کاتہیہ کر رکھا ہے۔‘‘
ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کرکے صارفین 15فیصد، ایزی پیسہ شاپ کے ذریعے 5فیصد اور ایزی پیسہ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر کے بھی 5فیصد کا اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے۔
موبائل ویک میں خریداری پرسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ، یو بی ایل اور کینو  کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارین کو 20فیصد اضافی ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ بینک اسلامی، حبیب میٹروپولیٹن بینک، عسکری بینک، میزان بینک اور سمٹ بینک سے نیٹ بینکنگ کے ذریعے ادائیگی کرنے پر بھی 20فیصد اضافی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ چنانچہ Darazکی ایپلی کیشن انسٹال کیجیے اور کل سے شروع ہونے والے موبائل ویک میں انتہائی سستی شاپنگ کے لیے تیار ہو جائیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题