شاہد کپور ایک بار پھر ’’پد ماوتی‘‘ کے سیٹ پر شدید زخمی ہوگئے

Published on October 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 669)      No Comments

ممبئی(یو این پی)چاکلیٹی ہیروشاہد کپور ایک بار پھر فلم پد ماوتی کے سیٹ پر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔سنجے لیلابھنسالی کی فلم پد ماوتی کیلئے شاہد کپور جی جان لگا کر شوٹنگ کر رہے تھے جس کی وجہ سے سخت شیڈول نے شاہدکپور کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور کے ٹخنے شدید زخمی ہو گئے جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایاگیا کہ اداکارشاہدکپور کو چو ٹ اس وقت لگی جب وہ کچھ سین کو دوبارہ شوٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کیونکہ وہ اس سین کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题