پاکستان حج رضاکار گروپ سعودی عرب کے سینیئر رکنِ اساسی محمد حنیف 45 سال کے بعد خروج نہائی پر پاکستان واپس

Published on March 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

 

جدہ ( زکیر احمد بھٹی)پاکستان حج رضاکار گروپ سعودی عرب کے نہایت محترم اور سینیئر رکنِ اساسی محمد حنیف ارض مقدسہ پر 45 سال کے قیام کے بعد خروج نہائی پر پاکستان واپس جارہے ہیں.طیب بلال مکی کے مطابق پی ایچ وی جی كی طرف سے حسبِ روایت اپنے قابلِ احترام ساتھی کو پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کے لئے جمعہ کی رات ایک عشائیہ / تقریب کا جدہ میں اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پی ایچ وی جی مدینہ منورہ، مکةالمكرمه اور جدہ کے ساتھیوں نے شرکت کی اور انکل حنیف صاحب کی پی ایچ وی جی کے لیے عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان حج رضاکار گروپ ایک فیملی کی طرح ہے اور انکل حنیف صاحب کا کردار ہمیشہ باپ کی طرح ہی رہا ہے۔ انکل کی جدائی کی وجہ سے تقریب میں شریک ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔ اور کہا گیا کہ ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا۔ تقریب کے اختتام پر انکل حنیف صاحب نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نوجوانوں کی ٹیم اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا فریضہ ادا کرتی رہے گی اور اللہ پاک اس گروپ سے ہمیشہ اپنے مہمانوں کی خدمت کا کام لیتا رہے گا انشاءاللہ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ساتھیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا، ہمیشہ نیتوں میں اخلاص رکھنا اور ریاکاری سے بچے رہنا۔ نماز کی پابندی کرنا اللہ پاک تمام رضاکاروں کی خدمات کو قبول فرمائے اور بہت سی نیک خواہشات کے ساتھ دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔ اللہ پاک حنیف انکل کو صحت سلامتی والی لمبی عمر سے نوازے آمین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes