کیپٹن (ر) صفدرکو وطن واپسی پرگرفتارکرلیا گیا

Published on October 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) نااہل وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو حراست میں لے لیا گیا، ن لیگ کے کارکنوں نےنیب کی ٹیم کو یرغمال بنانےکی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا، مریم نواز اور ان کے شوہر لندن سے وطن واپس آئے تھے۔ایئرپورٹ سے باہرآتے ہی کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتارکیا گیا جبکہ مریم نوازنے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر راول لاؤنج میں پہنچے اورلیگی رہنماؤں سے ملاقات کی، لیگی وزرا نے کیپٹن صفدر کو نیب حکام کی ایئرپورٹ موجودگی پربریفنگ دی، اس موقع پر نیب حکام کو راول لاؤنج میں داخلے سے روک دیاگیا تھا۔گرفتاری کے بعد ن لیگ کے وزرا نے کیپٹن(ر) صفدرکو لےجانے والی نیب کی گاڑی کو گھیر لیا، ن لیگ کے کارکنان بھی مزاحمت کرتے ہوئے نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے، جس کے باعث نیب اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog