سعودی عرب ٗ ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے5 پاکستانیوں سمیت 31 افراد جاں بحق ٗ 110 زخمی

Published on December 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

02
ریاض (یو این پی )سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 پاکستانیوں سمیت 31 افراد جاں بحق ٗ 110 زخمی ٗآتشزدگی کا یہ واقعہ یمن کی سرحد کے قریب شہرجازان کے ہسپتال میں پیش آیا ٗ شہری دفاع کے 20بریگیڈز اور رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ٗ کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابوپالیاگیا ٗ حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ٗ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے ٗ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح جازان کے جنرل ہسپتال میں پیش آیا۔ آگ نے سب سے پہلے اسپتال کی پہلی منزل میں واقع زچہ بچہ وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال کے دیگر حصے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔سعودی حکام کے مطابق شہری دفاع کے 20بریگیڈز اور دوسرے اداروں کے رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔حکام کا کہنا ہے آتشزدگی کے نتیجے میں 31 افراد جا ں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ سے جازان جنرل ہسپتال کے انتہائی نگداشت والے وارڈز اور زچہ و بچہ کا شعبہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔محکمے کا کہنا ہے آگ بجھانے کے لیے عملے کے 21افراد کام کر رہے تھے۔حکام کے مطابق تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواس سال اگست میں سعودی آرامکو کے ایک رہائشی کمپلیکس میں لگنے والے آگ میں تقریبا 10 افراد ہلاک اور 259 زخمی ہوئے تھے۔اس وقت محکمہ شہری دفاع نے کہا تھا کہ یہ آگ رہائشی کمپلیکس کی زیر زمین کار پارکنگ کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题