تیس اکتوبرسے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کریں ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ مرزا ناصر علی 

Published on October 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

ٹھٹھ (حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ مرزا ناصر علی نے ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30۔ اکتوبر 2017ء سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کریں تاکہ مستقبل کی معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سخت نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے دربار ہال مکلی میں آئندہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر عبدالفتاح مہر، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، تعلیم، پی پی ایچ آئی، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ تمام ضروری ہے اس حوالے سے ہم سب کو ملکر کوششیں لینی ہوں گی تاکہ معصوم بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے متعلق ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالفتاح مہر نے بتایا کہ سات روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع ٹھٹہ کے پانچ سال سے کم عمر کے تقریبن ایک لاکھ 81 ہزار 590 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کی تمام یونین کونسلز کیلئے 547 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر محمکہ پولیس کے متعلقہ افسران کی جانب سے پولیو مہم کے دوران مکمل تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 2009ء اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010ء کے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ آج ہوگی
ٹھٹھ (حمید چنڈ) سندھ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی (سپرا) کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کل 12۔ اکتوبر 2017ء کو ضلع ٹھٹھہ میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 2009ء اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010ء کے متعلق دربار ہال ڈی سی آفیس مکلی میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا جائے گا جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر مختلف محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد ضلع کے تمام محکموں کے افسران کو (سپرا) کی جانب سے سندھ پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 2009ء اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010ء پر عملدرآمد کرانا اور ضلع میں موجود تمام سرکاری محکموں کی جانب سے (سپرا) رولز کے بغیر جاری ہونے والے ٹینڈرز کی روکتھام کو یقینی بنانا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب 13۔ اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوگی جس میں شرکت کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes