توہین عدالت کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published on October 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اس سے قبل 15 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو  اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیئے تھے۔

الیکشن کمیشن میں آج عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیرمین پی ٹی آئی کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر مختصر فیصلہ سنایا گیا اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی نامہ  جمع کرایا تھا تاہم آج الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت بھی 26 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس م یں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题