غزل شاہ نے ڈریمز شوبز انسٹی ٹیویٹ کے نام سے ادارہ بنا لیا

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

غزل شاہ نے ڈریمز شوبز انسٹی ٹیویٹ کے نام سے ادارہ بنا لیا
فلم سٹار اور پروفیشنل ماڈلز سیکھنے کیلئے یہاں نیو ٹیلنٹ کو کورسز کروائے جائے گے
لاہور(یواین پی)پاکستان کی معروف ماڈل ،بیوٹیشن اوربرکھا پروڈیکشن کی سی او غزل شاہ نے نیو ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے ڈریمز شوبز انسٹی ٹیویٹ کے نام سے ادارہ بنا لیا،،جس میں ٹی وی ،فلم سٹار اور پروفیشنل ماڈلز سیکھنے کیلئے یہاں نیو ٹیلنٹ کو کورسز کروائے جائے گے ،اس میں پروفیشنل ماڈل کا کورس 2ماہ بیوٹیشن کا کورس بھی 2ماہ جبکہ سنگر اور اداکاری کا کورس 6.6ماہ اور پروفیشنل کا کورس 3ماہ پر بنی ہو گا ۔ غزل شاہ کا کہنا ہے کہ یہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ کورسز کرائیں جائیں گے،ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے کہا کہ میں نے 14سال کی عمر میں بطور ماڈل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی محنت اور لگن کی بدولت موجودہ مقام حاصل کیاہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پروڈیکشن کی ماڈلنگ کی،اور بہت سے اپنے شو بھی آرگنائز کیے میں شوبز انڈسٹری میں جو بھی کام کیا کامیابی میرا مقدر منتی گئی اس کی وجہ میری محنت اور لگن ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题