آصف زرداری نے صوبائی حکومت کو وزیراعلی اور ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ سے روک دیا

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments


کراچی (یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے روک دیا ہے۔ سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق پیپلزپارٹی اخراجات میں کمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ہدایت پر تنخواہوں میں اضافے پر نظر ثانی کی جائیگی۔ قبل ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے وزیروں، مشیروں کی تنخواہوں او ر مراعات میں 150 فیصد اور وزیر اعلی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں 300 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔اضافے کے بعد وزیر اعلی سندھ کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ جبکہ وزرااور مشیروں کی تنخواہ 75 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،وزیراعلی سندھ نے وزارت خزانہ کی سمری پر دستخط کر دئیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题