موجودہ حکمرانوں کا مقصد ملکی وسائل پر قبضہ ہے ،غنوی بھٹو

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

555
گڑھی خدا بخش(یواین پی)پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا مقصد پاکستان کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے،عوام جتنی بے بس ہوگی، اتنے ہی حکمران خوش ہونگے۔گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرغنوی بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کیا، انہوں موجودہ حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ موجودہ حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں، حکمران ملکی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے حکمرانی کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان تذبذب کا شکار ہے، وہ سوچتا ہے کہ کیا پاکستان واقعی ایک اسلامی ملک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جس پر صوبوں کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog