عمران خان کے ساتھ خیبرپختونخوا کے احتجاجی ٹیچرز کے مذاکرات کامیاب

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ خیبرپختونخوا کے احتجاجی ٹیچرز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ عمران خان نے 4 سے 5 دنوں میں اپ گریڈیشن اور ٹیچرالاونس کا معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صوبائی حکومت اور افسران سے خود آکر مذاکرات کریں گئے۔ اساتذہ کے وفد کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جائے گا۔عمران خان سے مذاکرات کامیاب ہونے پر خیبرپختونخوا کے ٹیچرز نے کلاسز کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مذاکرات کے بعد نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عمران خان کی بات پر یقین ہے اور احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy