شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ،،ڈانسنگ کار،،آج سے پیش کیا جائے گا
ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور کاسٹ میں ماہ نور ، سنہری خان،آفرین پری ودیگر فنکار شامل ہیں
لاہور(یو این پی)شالیمار تھیٹر لاہور میں اسٹیج ڈرامہ ،،ڈانسنگ کار،،آج سے پیش کیا جائے گا جس کے ڈاریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں اس ڈرامہ کی کاسٹ میں ماہ نور ،سنہری خان، آفرین پری ، انیشا خان ،نور بٹ، شاہد خان،سرفراز وکی،وسیم پنو،ندیم برال،ساقی خان،اسد مکھڑاودیگر فنکار شامل ہیں۔اداکارہ ماہ نور نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ پاکستان میں ایک بار پھر تھیٹر وں میں خوشہالی آ گئی ہے مگرتھیٹروں کی مزید بہالی کیلئے مزیدمعیاری اسٹیج ڈرامے پیش کرنے ہونگے، ڈاکٹر اجمل ملک کایونی ویژن نیوز سے کہنا ہے کہ ہمیشہ معیاری کہانی اور معیاری ڈائریکشن پیش کی ہے اس لیئے شائقین میرے ڈامے پسند کرتے ہیں۔