Published on October 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

اداکارہ ماہ نور کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری، مخالفین کو منہ توڑ جواب

لاہور (یواین پی) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اداکارہ ماہ نور کی پرفارمنس پر پابندی لگا دی گئی تھی اور بین لیٹر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکارہ ماہ نور نے چار ماہ قبل گوجرانوالہ میں پرفارم کیا اور نازیبا اشارے کئے. لیکن اداکارہ ماہ نور لاہور کی سول عدالت سے اس بین لیٹر کے خلاف اسٹے آرڈر لے لیا ہے اور وہ آج جمعہ 20 اکتوبر سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ “ڈانسنگ کار” میں پرفارم کرینگی- جس کے لئے اداکارہ نے خصوصی ڈانس آئٹم بھی تیار کر رکھی ہے- خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش کی گئی تھی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ پرفارمنس کے چار ماہ گزر جانے کے بعد پابندی لگائی گئی.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog