آزادکشمیر حکومت کا 70واں یوم تاسیس پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

Published on October 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments


مظفرآباد(یو این پی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا 70واں یوم تاسیس پوری ریاست جموں وکشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ آزادکشمیربھرکے ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیاگیا ۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود احمدخان تھے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ،چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر عدالت العظمیٰ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء،ججز ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر ، جسٹس صداقت حسین راجہ ،وزراء کرام ڈاکٹر نجیب نقی خان، چوہدری محمد سعید ، بیرسٹر افتخار گیلانی ، ناصر حسین ڈار، سردار میر اکبر خان، سید شوکت حسین شاہ، ممبران اسمبلی کرنل وقار احمد نور، چوہدری اسماعیل ، چوہدری اسحاق، چوہدری شہزاد محمود ، چوہدری رخسار ، سید شوکت شاہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر ، سیکرٹری صاحبان، ڈی آئی جیز، سربراہان محکمہ جات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ جسکے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے اس موقع پر آزادکشمیر پولیس کی پریڈ کا معائنہ کیا ۔ تقریب میں محکمہ پولیس کی جانب سے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے 6آفیسران اور جوانوں کو صدارتی میڈلز دیے گئے۔جن میں ایس ایس پی پونچھ یاسین بیگ، انسپکٹر طارق محمود ، کانسٹیبلان محمد وحید ، بابر حمید ، سہراب یوسف ، ذیشان حیدر جبکہ ضلع میر پور کے کانسٹیبل خالد صدیق بھی شامل تھے۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کے تما م شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی جبکہ کمانڈوز نے خصوصی مظاہرے بھی کیے۔تقریب کے دوران مختلف سرکاری سکولوں کے طلبہ نے پی ٹی شو ز پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات ، کشمیر لبریشن سیل، کشمیر کلچرل اکیڈمی ، ٹیوٹا، سمال انڈسٹریز ، سیاحت، تعلیم سکولز ، ،آزادکشمیر پولیس ، زراعت ،جنگلات ،وائلڈلائف ، فشریز ، اکلاس ، کشمیر بینک، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور پرائیویٹ اداروں نے خصوصی فلوٹس کی نمائش کی جن کو حاضرین نے تالیاں بجا کر بھرپور داد دی ۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے گھوڑوں کا خصوصی کرتب بھی پیش کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy