رواں موسم سرما میں بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی

Published on October 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، دسمبر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، موجودہ حکومت نے انتہائی کم وقت میں سستا ترین ایل این جی ٹرمینل لگایا ہے، جنوبی ایشیائی ملکوں کے مقابلہ میں سستی ایلاین جی خریدی ہے جبکہ کراچی سے لاہور تک ایل این جی کی سپلائی کیلئے 100 ارب روپے سے گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔منگل کو پریس انفامیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال موسم سرما میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی لمیٹڈ کے پاس 1200 مکعب ملین فٹ گیس دستیاب ہو گی جبکہ 1200 مکعب ملین فٹ گیس ایل این جی سے فراہم کی جائے گی جس سے رواں موسم سرما کے دوران گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی۔ دوسرا ایل این جی ٹرمینل رواں سال نومبر میں کام شروع کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے قطر سے ایل این جی کی درآمد سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں، ایل این جی سے فرنس آئل کے مقابلہ میں سستی بجلی پیدا ہو گی، حکومت کے ان اقدامات کی بدولت رواں سال دسمبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ مختلف وزارتوں کے سینئر حکام پر مشتمل پرائس کمیٹی نے طویل مذاکرات کے بعد شفاف انداز میں مذاکرات کے بعد برینٹ نرخوں کی 13.7 سینٹ قیمت مقرر کی گئی۔ بھارت اور جاپان سمیت دیگر ممالک پاکستان کے مقابلہ میں مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں، ایل این جی سے فرنس آئل کے مقابلہ میں 30 فیصد سستی اور 50 فیصد زیادہ بجلی پیدا ہو گی، حکومت نے ایل این جی کی کراچی سے لاہور تک سپلائی کیلئے 100 ارب روپے سے پائپ لائن بچھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اینگرو کمپنی کے تعاون سے پہلا ایل این جی ٹرمینل لگایا گیا جو کہ 960 ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes