کیا پاکستانی حکومت سعودی عرب میں قید پاکستانی شہری کو رہا کروا سکتی ہے 

Published on October 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments
جدہ رپورٹ زکیر احمد بھٹی
سعودی عرب میں زیر حراست ایک پاکستانی ڈرائیور ظہیر حسین نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کے ذمہ واجب الادا دیت کی رقم ادا کرانے میں اس کی مدد کی جائے۔ظہیر حسین 2013ء کے دوران مکہ ٹریفک حادثے میں 4 افراد کی موت کا باعث بن گیا تھا۔ جس کے بعد سے وہ جیل میں قید ہے۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی دیت کی مالیت 1.3 ملین ریال بنتی ہے۔ ڈرائیور کی اپیل شائع کرتے ہوئے بتایا کیا ہے کہ ظہیر حسین کی عمر 30 برس ہے وہ 4 بچوں کا باپ ہے۔ وہ اگست 2013 میں عرب کمپنی کے ڈرائیور کے طور پر سعودی عرب میں آیا تھا۔ اس کی گاڑی مکہ مکرمہ میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس سے 4 افرادکی موت ہو گئی تھی۔سعودی جج متوفیاں کے لواحقین سے کئی بار دیت کی رقم معاف کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes