اسٹیج ڈرامہ”سوہنیو لفٹ کرا دیو” نے تہلکہ مچا دیا

Published on October 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

اسٹیج ڈرامہ”سوہنیو لفٹ کرا دیو” نے تہلکہ مچا دیا

لاہور (یوا ین پی) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور کے گوجرانوالہ میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ”سوہنیو لفٹ کرا دیو” نے تہلکہ مچا دیا. جس سے اداکارہ ماہ نور کے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں، کیونکہ ماہ نور پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت 6 ماہ کی پابندی لگوائی گئی تھی جسے دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے منسوخ کردیا تھا. ماہ نور کے اس نئے ڈرامے کو شائقین نے بے پناہ پسند کیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ شو کی ٹکٹیں خریدنے کے لئے ڈرامہ بینوں کا ریکارڈ کھڑکی توڑ رش دیکھنے کو ہے. اس بارے میں ماہ نور کا کہنا ہے کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالی کی بہت شکرگزار ہوں.

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog