مقصد عوام الناس میں حادثات سے نبردآزما ہونے سے قبل از وقت تیاری کرنا ہے ۔ظفر اقبال

Published on October 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے ضلع بھر میں نیشنل ریزیلنس ڈے بھرپور جذبے سے منایا
اوکاڑہ (یواین پی) ڈائریکٹر جنرل/ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میںپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے ضلع بھر میںنیشنل ریزیلنس ڈے کو بھرپورجذبے سے منایا ۔ اس دن کو منانے کا مقصدعوام الناس میں شعور آگاہی کو بیدار کرنا ہے کہ حادثات سے نبرد آزما ہونے سے قبل ہم کس طرح کی تیاری کرنی چاہیے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ اس سلسلے میںسنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ سے جہاز چوک تک مرکزی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ ظفر اقبال نے کی جس میں ریسکیوسیفٹی آفیسرعائشہ سہیل، اسٹیشن کوارڈینٹر غلام علی،ریسکیورزاورٹیم سر عام کے رضاکاروں نے شرکت کی ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد ریسکیو1122 نے اپنی ڈیزاسٹر ٹیموں کا تیا رکیا بلکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انسراگ کے ساتھ سرٹیفائیڈ کروا کر ساﺅتھ ایشیا کی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اس قابل ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتیں ہیں ۔تحصیل دیپالپور ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد ندیم اصغرکی زیرِ قیادت آگاہی واک کی گئی جبکہ تحصیل رینالہ خوردمیں محمد عمران کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ریزیلنس ڈے کے حوالے سے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ دیپالپور اور گورنمنٹ ایلمنٹری بوائز اور گرلز سکول رینالہ خوردمیں آگاہی سیمنیارز کیے گئے ۔ جس میں طلباءو طالبات کو کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میںفوری طورپر خون کو روکنے اور بےہوش ہونے کی صورت میں سی پی آر کرنے کے بارے میں آگاہی لیکچررز دے گئے اور پریکٹیکل بھی کروائے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy