پاک سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں ہوگا

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

اسلام آباد /لاہور(یوا ین پی)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج (اتوار کو)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔میچ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ٹیمیں ہفتہ کو لاہور پہنچیں، قذافی اسٹیڈیم کے گرد سنہالی زبان میں بینر آویزاں کردیئے گئے ۔پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہی سیریز اپنے نام کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کا جوش و خروش کم نہ ہو سکا کیونکہ وہ اپنے میدان پر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لییبے تاب ہیں ۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔یوا ین پی کے مطابق فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ٹیموں کے روٹس کو سجا دیا گیا ہے اور مہمان کھلاڑیوں کی قد اور تصاویر لگا دی گئی ہیں ۔سری لنکن ٹیم لاہور میں چوبیس گھنٹے قیام کرے گی ۔میچ آج اتوار شام چھ بجے شروع ہو گا،3 گھنٹے پہلے شائقین کے لیے گیٹس کھول دیئے جائیں گے ۔ میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme