سمیرا ملک اور عبد القادر گیلانی کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

888

لاہور(یو این پی) لاہور ہائیکورٹ نے سمیرا ملک اور عبد القادر گیلانی کی ڈگر یاں جعلی قرار دینے پرپنجاب یو نیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف درخواست کی سماعت 6 جون تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو معاملے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس منظور ملک نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار پروفیسر زید کے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے درخواست گزار پروفیسر زید کا ڈگریاں جعلی قرار دینے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ان ڈگریوں میں رودوبدل کیا ہے جبکہ عدالت پہلے ہی اینٹی کرپشن حکام کو اس معاملے کی چھان بین کا حکم دے چکی ہے لیکن درخواست گزار کے پاس اس سلسلے میں ریکارڈ موجود ہے، لہذا عدالت اینٹی کرپشن حکام کو حکم دے کہ درخواست گزار کو انکوائری کے عمل میں فریق بنایا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست گزار کو انکوائری میں شامل کرکے معاملہ کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog