بنی گالہ،تعمیراتی کاموں پر پابندی سے علاقہ مکین پریشان،سپریم کورٹ سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

بنی گالہ(یواین پی)اسلام اآباد کے علاقے بنی گالہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے تعمیراتی کاموں پر پابندی سے علاقہ مکین پریشان،عالقہ مکینوں نے سپریم کورٹ سے پابندی ہٹا کر تعمیراتی کاموں کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا.تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کی اسلام آباد کے عالقے بنی گالہ میں ہر قسم کے تعمیراتی کاموں پر پابندی سے عالقہ مکینوں شدید پریشان ہے.علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ بنی گال میں تعمیراتی کاموں پر لگانے جانے والی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کر کے اس کو ختم کرے.علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی پابندی کے باعث پہلے سے تعمیر شدہ عمارتوں کی تازین و آرائش رکی ہوئی جس سے کافی نقصان ہو رہا ہے جبکہ کئی زیرَ تعمیر مکانات کی تیاری بھی کٹھائی میں پڑ چکی ہے،اس لئے سپریم کورٹ پابندی کو فوری طور پر ہتائے تاکہ عمارتوں کی تیاری کو مکمل کیا جا سکے.واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ کو بنی گالہ میں ہونے والے تعمیرات کے خلاف ایک خط لکھا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بنی گالہ میں ہونے والی تعمیرات غیر قانونی ہے اور سی ڈی اے نے اپنے من پسند افراد کو غیر .قانونی ذریعے سے تعمیرات کی اجازت دی ہے.خط میں سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی تھی کہ عدالت کی جانب سے فوری طور پر ان غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے،سپریم کورٹ نے خط پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تعمیرات روک کر واقعے کی مکمل تحقیقات تک ہر قسمی کی تعمرات پر پابندی عائد کی تھی.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes