قبائلی علاقوں کے عارضی طورپر بے گھر95 فیصد افراد اپنے آبائی علاقوں کو واپس چلے گئے

Published on October 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments


پشاور(یو این پی)قبائلی علاقوں کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے 95 فیصد لوگ اپنے آبائی علاقوں میں واپس چلے گئے ہیں۔ فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق عارضی طور پر بے گھر تین لاکھ 20 ہزار خاندان اپنے علاقوں میں واپس چلے گئے ہیں۔شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے مزید 17ہزار خاندانوں کی واپسی کاعمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔وفاقی حکومت واپس جانے والے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے نقد اور چھ ماہ کا راشن فراہم کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题