انتخابی مہم ختم ، نئے امریکی صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

Published on November 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

3
واشنگٹن(یو این پی)امریکا میں اکیس  ماہ سے جاری  انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی آج کروڑوں امریکی ووٹر 58 ویں صدارتی انتخابات میں 46 ویں صدر کا انتخاب کریں گے۔تفصیلات کےمطابق  امریکی شہری اپنا نیا صدر چننے کے لیے تیار ہیں۔ صدارتی انتخاب کی مہم اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔  37 ریاستوں میں ہونے والی قبل از وقت  ووٹنگ میں ہلری کا پلڑا بھاری رہا جبکہ این بی سی اور وال اسٹریٹ جرنل کے نئے سروے میں  بھی چوالیس فیصد رائے دہندگان نے ہلری کلنٹن کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ چالیس فیصد افراد کی حمایت حاصل کر سکے یوں ہلری کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے دونوں امیدواروں نے ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔امریکا کی 50 ریاستوں میں صدارتی انتخاب کیلئے آج  باضابطہ پولنگ ہو رہی ہے۔  امریکی عوام ری پبلکن اور ڈیموکریٹ امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے سیاسی ماہرین نے دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر  الیکشن کے دوران دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر 3 ریاستوں نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں وارننگز جاری کی گئی ہیں ۔  دنیا بھر کی نظریں نئے امریکی صدر کے انتخاب پر جمی ہیں، آئندہ چند گھنٹوں میں اس اہم ترین انتخاب کے نتائج دنیا کے سامنے آجائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes