مظفر گڑھ میں کاشتکار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔جمشید دستی

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

4 اسلام آباد (یو این پی) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تحصیل مظفر گڑھ میں کاشتکار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ تحصیل مظفر گڑھ میں امجد نامی کاشتکار کو سابق گورنر کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زدوکوب کیا اور پھر گولی مار دی۔ پولیس نے مزدوروں کے ورثاء کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔ کوٹ ادو کی عوام جب سڑکوں پر آئی تو ڈی پی او نے کارروائی کر کے پرچہ درج کرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے اور غریب ہاری کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题