مسلم لیگ ن سینیٹ کی اکثریتی جماعت بن گئی

Published on March 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

اسلام آباد ( یو این پی) سینیٹ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن سینیٹ کی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ کو سینیٹ میں اتنی عددی حیثیت حاصل ہوگئی ہے کہ وہ باآسانی اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کروا سکتی ہے۔

انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو حاصل نشستیں

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ 15 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کو 12 اور تحریک انصاف کو 6 نشستیں حاصل ہوسکیں۔ 12 ہی آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

جمعیت علما اسلام اور نیشنل پارٹی نے 2، 2 مسلم لیگ فنکشنل، متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کو 1، 1 نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔

صوبوں کے حساب سے پارٹی پوزیشن

پنجاب

پنجاب میں مسلم لیگ ن کا کلین سوئپ کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا۔ البتہ اس نے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ جبکہ تحریک انصاف کے چودھری سرور نے عظمیٰ بخاری کو شکست دے دی۔

سندھ

سندھ میں پیپلز پارٹی نے 10 جبکہ متحدہ قومی مومنٹ اور مسلم لیگ فنکشنل نے 1، 1 نشست حاصل کی۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو 6، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 2، 2 جبکہ جمعیت علما اسلام اور جماعت اسلامی کو ایک، ایک نشست پر کامیابی ملی۔

بلوچستان

بلوچستان سے 8 آزاد امیدوار 2 نیشنل پارٹی اور ایک جمعیت علما اسلام کا امیدوار کامیاب ہوا۔

پارٹی پوزیشن

انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ اب اس کے 32 ارکان سینیٹ میں بیٹھیں گے۔

پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 21، تحریک انصاف کے ارکان 12، متحدہ قومی مومنٹ اور نیشنل پارٹی کے 5، 5 جمعیت علما اسلام کے 4 پشتونخوا میپ کے 3 ارکان سینیٹ کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 2 اور مسلم لیگ فنکشنل، بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا بھی ایک، ایک رکن سینیٹ کا حصہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题