چیئرمین نیب ای سی ایل میں نام ڈالنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیں، شرجیل میمن

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments


کراچی(یو این پی ) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کیا نیب کے تحت چلنے والے مقدمات میں سب کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو شخص ملک میں نہیں اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا طریقہ کار سمجھ میں نہیں آیا، نئے چیرمین نیب سے گزارش ہے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کے طریقہ کار جائزہ لیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے کوئی سمن جاری کئے بغیر ہی گرفتار کیا، جیسے ہی اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی آخری سیڑھی پر قدم رکھا تو نیب اہلکاروں نے پھرتی دکھاتے ہوئے مجھے گرفتار کر لیا جب کہ گرفتاری کے باوجود میرے پاس ضمانت کے کاغذات موجود تھے۔انہوں نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کیپٹن صفدر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو انہی نیب اہلکاروں کو ایئرپورٹ جانے کی اجازت نہیں تھی، اس صورت حال کو کیا میں نیب کی مسلم لیگ(ن) سے محبت کا نام دوں۔یوا ین پی کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ سے ملک میں موجود ہوں اور ہر پیشی پر عدالت میں پیش بھی ہو رہا ہوں لیکن اس کے باوجود میرا نام تاحال ای سی ایل میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی پوری فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز دائر ہیں جب کہ اسحاق ڈار ریفرنسز کے باوجود پوری دنیا میں گھوم پھر رہے ہیں۔ان نے سوال کیا کہ نیب کے قانون میں میرے لیے اور میاں صاحب کے لئے دوہرا معیار کیوں ہے؟۔انہوں نے نیب چیئرمین سے سوال کیا کہ وہ ملک میں موجود نہیں تھے تو ان کا نام ای سی ایل میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا، تاہم انہوں نے چیئرمین نیب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے والے معاملے کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب حکام کی جانب سے دائر ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری سماعتوں کا حوالہ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما نے سوال کیا کہ جن جن کے خلاف انکوائری ہورہی ہے کیا ان سب کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں؟۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes