سول اسپتال مکلی میں تھیلسمیاں کا وارڈ غیر فعال . تھیلسمیاں کے مرض میں مبتلا بچہ خون نہ ملنے کی وجہ سے جان بحق 

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) سول اسپتال مکلی میں تھیلسمیاں کا وارڈ غیر فعال . تھیلسمیا کے مرض میں مبتلا بچہ خون نہ ملنے کی وجہ سے جان بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق سجاول ضلع کے علاقے جاتی سے تعلق رکھنے والے امیر بخش رند کا چھہ سالہ بچہ یاسین رند تھیلسمیاں میں مبتلا ا تھا . جس کو خون کی اشد ضرورت تھے . انتھائی تشویش ناک حالت میں سول اسپتال مکلی میں لایا گیا جھاں پر تھیلسیاں کا وارڈ غیر فعال ہونے اور اسپتال میں خون کا انتطام نہ ہونے کی وجہ سے بیڈ پرتڑپ تڑپ کر جان بحق ہوگیا .واضع رہے کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں تھیلسمیاں کے مرض میں پانچ سے زیادہ بچے بیماری میں مبتلا ہیں . سوشل میڈیا سمیت الیکٹرک میڈیا اور پرنٹ میڈیاپر خبریں رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کے وزیر ٹھٹھہ کے ڈی سی او نے نوٹس لیکر سول اسپتال میں قائم تھیلسیاں کے سینٹر کو فعال کر نے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت سندھ اور ضلعانتظامیہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور درجنوں بچے زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہیں دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھ کے نئے ائڈمنسٹریٹر کے دعوے دھڑے کے دھڑے رہے 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھ کے نئے ائڈمنسٹریٹر کے دعوے دھڑے کے دھڑے رہے گئے، چارج لینے کے بعد ٹھٹھہ کے قدیمی شہر کو پیرس بنانے والا خود ہی سیٹ سے غائب رہنے لگا،شہر گندگی کے ڈھیڑ میں تبدیل ہونے لگا،تفصیلات کے مطابق پچھلے چار سالوں کے بعد ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی میں بااختیار ایڈمنسٹریٹر کی چارج لینے والے نئے ائڈمنٹریٹر خلیفہ نظیر احمد نے چارج لیتے وقت صحافیوں سے بات کرتے ہوےْ کہا تھا کے ٹھٹھہ ایک بزرگوں کا شہر ہے جسکا پہلے موجودہ افسران نے قدر نہیں کی جسکی وجہ سے ٹھٹھہ قدیمی شہر گندگی والا شہر بن گیا ہے،اس موقعے پر ٹھٹھہ شہر کو پیرس کے خواب دکھانے والے ائڈمنسٹریٹرآج اپنی ہی آفیس سے غائب رہنے لگا ہے جس کے باعث ٹھٹھہ شہر میں گندگی کے حوالے سے صورتحال پہلے سے بھی اور زیادہ خراب ہوگء،اس سلسلے میں ٹھٹھہ شہر کے مختلف محلوں سمیت ممبائی محلہ وارڈنمبر 4 کی موجودہ صورتحال بلکل خراب ہوگئی ہے، جہاں پچھلے کتنے ہی عرصے سے عدم صفائی کے باعث کچرا اور گندہ پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے، اس ضمن میں وہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے پچھلے الیکشن کے بعد اس محلے میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ایک ڈرنیج کی پائپ لائن ڈالا گیا تھا جس کے مین ہول کو بند کرنا اس میں شامل نہیں تھا جسکے باعث صفائی نا ہونے کے باعث وہاں موجود کچراا س مین ہول میں داخل ہونے کے باعث مین ہول بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گلیوں سے ہوتے ہوےْ گھروں میں داخل ہونے لگا ہے، محلے واسیوں کا مزید کہنا تھا کے نئے آےْ ہوےْ ائڈمنسٹریٹر کے پاس میونسپل آفیس کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں مگر نا ہی ائڈمنسٹریٹر صاحب ملتا ہے اور نا ہی ہماری وہاں کوئی داد فریاد ہوتی ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا ہے کے ایسے نام نہاد ایماندار افسران صرف اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کے لیے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں مگر عملی کام کے وقت اپنی آفیسوں سے غائب رہنا ا ن کا معمول بن گیا ہے، یاد رہے کے ٹھٹھہ کے صحافیوں کی جانب سے 2009 سے پہلے کانٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو2009 میں کنفرم کرنے کے آرڈرموجود ہونے اور انکے سروس بک بننے کے باوجود انکو تاحال کچے ملازمین کی تنخوا ہیں دینے اور 700 ملازمین کے حاضری کے سوال کے بعد ایڈ منسٹریٹر نے آفیس میں سے غائب رہنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو فون اٹھانا ہی چھوڑ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ حکومت محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کا پچاس فیصد زرعی آلات فراہم کرنے کی نئی اسیکم متعارف کرادی 
.ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)سندھ حکومت محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کا پچاس فیصد زرعی آلات فراہم کرنے کی نئی اسیکم متعارف کرادی ہیں کاشتکاروں میں خوشی کی لہر پھیل گئی ہے اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ممتاز حسین جنڈان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کاشتکاروں کو مشورا دیا ہے کہ کاشتکار سندھ حکومت محکمہ زراعت کی اسیکم سے بھرپور فائدہ حاصل کریں اور زرعی آلات پر پچاس فیصد سبسڈی دی گئی ہے اور کاشتکاروں کو زرعی آلات کے مارکیٹ ریت کے پچاس فیصد رقم کی ادائیگی پر انہیں فراہم کی جائیگی جس میں تھرشر ،گوبل اور دیگر ضروری آلات فراہم کی جائیگی کاشتکار زرعی آلات کی فراہمی کیلئے کاشتکار زمین کا فارم سیون اور پچاس فیصد رقم سیکورٹی ڈپازٹ اور درخواست کے ہمراہ رجوع کرینگے ایک اسیکم سندھ میں زراعت کی بہتری اور کاشتکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کی گئی ہے 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题