اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی، پاورڈویژن وزارت توانائی

Published on November 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

اسلام آباد( یو این پی)پاورڈویژن وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھرکی بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی فراہمی کی صورت حال معمول پرآگئی ہے، بجلی کی مجموعی طلب 12ہزار میگا واٹ ہے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں 10ہزارمیگاواٹ بجلی لیرہی ہیں۔پاورڈویژن وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملتان،بہاولپورمیں اسموگ کی وجہ سے ہائی ٹرانسمیشن لائنزکی نگرانی جاری ہے جبکہ اسموگ کے باعث ٹرانسمیشن لائنزکی ٹریپنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے پیٹرولنگ بڑھادی گئی۔وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کے مطابق این ٹی ڈی سی نے اسموگ کے باعث ملک کو بلیک آوٹ سے بچا لیا جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر مہنگے تیل پر بجلی بنانے والے پاور پلانٹس بند کردیئے گئے تھے جس سے ملک میں بجلی کا شاٹ فال سنگین ہونے کا خطرہ پید اہوگیا تھا۔وفاقی حکومت نے پاور ڈویژن کو رات گئے ہی پاور پلانٹس چلانے کی ہدایت کردی جس سے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ نے بھی بجلی پیدا کرنا شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog