چشمہ پاور پلانٹ سے پیداوار شروع ہونے کے باوجود اندھیرے

Published on November 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

لاہور (یو این پی) چشمہ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ چشمہ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع لیکن صورتحال جوں کی توں ہے ۔
بجلی کی آنیاں جانیاں برقرار ہیں ، حکومت کا دعوی ہے اس نے گذشتہ روز پیدا ہونیوالے بجلی کے بحران پر قابو پالیا ہے جس سے شارٹ فال 7 ہزار سے کم ہو کر 4500 ہوگیا ۔ وزارت پانی بجلی نے بھی پریس ریلیز جاری کرکے   سب اچھا ہے    کا نعرہ لگا دیا اور کہا صرف لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے ہو رہی ہے لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں ۔
لاہور کے گھر گھر اور گلی محلوں میں آج پھر پرانی کہانی آ گئی ، نہیں آئی سنائی دے رہی ہے ۔ ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے ہیں ۔ لاہور تو لاہور ملک کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے ہر کوئی پریشان ہے لیکن حکومت کے دعوؤں کی کتاب میں سب اچھا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes