اوکاڑہ کی کرائم ڈائری ۔۔۔ شیخ ندیم شیراز

Published on January 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اوکاڑہ کی کرائم ڈائری ۔۔۔ شیخ ندیم شیراز
چوری کی مختلف وارداتیں
چوری کی سات مختلف وارتوں میں چورلاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل، پیٹر انجن اور ٹرانسفارمر بجلی وغیرہ چُرا کر لے گئے۔ غازی آباد اوکاڑہ کے رہائشی واجد نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے دوسری واردات میں نواحی قصبہ 1فور ایل کے رہائشی نوید نین اپنی موٹر سائیکل گورنمنٹ کالونی کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ تیسر واردات میں نواحی قصبہ موضع بخشو کے رہائشی وسیم نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ بونگہ صالحہ کے رہائشی ہمایوں کے ڈیرہ سے نامعلوم چور 1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں وغیرہ چُرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ منڈی احمد آباد کے رہائشی ارشد کے دفتر سے نامعلوم چور 1لاکھ 45ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چُرا کر لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی عمر کے رقبہ سے نامعلوم چور 13لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر بجلی چُرا کر لے گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی عابد کے رقبہ سے نامعلوم چور 3لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر بجلی چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
لڑائی جھگڑے کے واقعات
لڑائی جھگڑے کی دو مختلف وارداتوں میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ قادر کالونی اوکاڑہ کے رہائشی جاوید ولد ابراہیم کو سابقہ رنجش پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح مظہر، اطہر، بہادر اور علی وغیرہ نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ مہتاب رائے کے رہائشی عارف ولد اللہ دتہ کو سابقہ رنجش پر ناظم، امجد، معظم، امجد اور علی حمزہ نے گھر داخل ہو کر دستی آلات کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں
جعلی چیک اور مقدمات
اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں نواحی قصبہ 23ٹو ایل کے رہائشی طارق ولد عبدالوحید کو جاوید نے 10لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہوا۔ دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی ندیم ولد مختیار کو غلام علی نے 7لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہوا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
بجلی چور رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے
ایس ڈی او واپڈا نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر تین افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے رہاتھوں پکڑ لیا۔ایس ڈی او واپڈا نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر امجد، طارق، فرزانہ بی بی، بگو، ارشد اکرم، اویس، صدیق، طفیل، نور ولی، افضال، سہیل، کاشف، عابد شاہ، شہزاداحمد، آزاد، سلیمان، نواز، عثمان اسلم، اکبر،شوکت علی، رجب علی، غلام مصطفی، جاوید اقبال، ندیم، باؤ ریاض اور امجد سمیت تیس افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کر لیا ہے پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی رپورٹ پر مقدمات درج کر لئے ہیں۔
منشیات فروش
اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر تین بدنام زمانہ منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا ہے اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر نواحی قصبہ 56ٹو ایل کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش پرویز اختر سے 1کلو740گرام چرس، نواحی قصبہ چوچک کے رہائشی عاطف ولد فلک شیر سے 600گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
امانت میں خیانت
نو سربازنے امانت میں خیانت کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی خرد برد کر لی نواحی قصبہ چورستہ کے رہائشی امجد ولد نواز نے اپنی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی عبدالخالق کے پاس امانت کے طور پر کھڑی کی جسے اس نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے خرد برد کر لی پولیس تھانہ چورستہ نے امجد ولد نواز کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog